انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا آغاز کل سے بھارت کے شہرچنائی میں شروع ہوگا

بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2024 کا 17واں ایڈیشن 22مارچ سے بھارت کے شہرچنائی میں شروع ہوگا،

جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے درمیان ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا

اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھارت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

لیگ کے 17ویں ایڈیشن میں شامل 10 ٹیموں کےدرمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر74میچ کھیلے جائیں گے ، جو بھارت کے 12مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے

جن میں احمد آباد،بنگلور ،چنائی ،نئی دہلی،وشاکاپٹنم ،گوہاٹی،حیدرآباد،جے پور،کولکتہ،لکھنئو،موہالی ، ممبئی اور ملاں پور شامل ہیں۔آئی پی ایل کے 16 ایڈیشن میں گوہاٹی سٹیڈیم نے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا ۔

لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے ایکشن میں ہوگی ۔ لیگ میں شامل 10 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کے علاوہ دیگر ٹیموں میں گجرات ٹائٹنز ،ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز،

کولکتہ نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور ، سن رائزرز حیدر آباد ،اور لکھنؤ سپر جائنٹس شامل ہیں۔

error: Content is protected !!