ضم اضلاع سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ویب سائٹ تاحال اپ ڈیٹ نہیں

ضم اضلاع سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ویب سائٹ تاحال اپ ڈیٹ نہیں ،

مرحوم اعظم خان تاحال ویب سائٹ پر وزیراعلی براجمان

مسرت اللہ جان

خیبرپختونخواہ ضم اضلاع سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انٹرنیٹ پر آن لائن ویب سائٹ تاحال اپ ڈیٹ نہیں ہوسکی ، https://mergedsports.kp.gov.pk/ پر آن لائن ویب سائٹ پر ابھی تک نگران وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی فہرست میں اعظم خان موجود ہیں جنہیں انتقال ہوئے بھی کافی عرصہ گزر چکا ہے

اسی طر ح سیکرٹری سپورٹس کپٹن مشتاق احمد جو اس وقت بلوچستان میں بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے خدمات انجام دے رہے ہیں تاحال سیکرٹری سپورٹس کے عہدے پر تعینات ہیں

ٍَُویب سائٹ پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کے عہدے میں خالد محمود کا نام ہے جنہیں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹرانسفر ہوئے بھی تین ماہ سے زائد عرصہ گزر چکاہے

اسی طرح ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹرپیرعبداللہ شاہ اس وقت ہوم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ہیں تاہم ضم اضلاع کی سپورٹس کیلئے بنے ویب سائٹ پر ابھی تک ڈائریکٹر تعینات ہیں ،

ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو خیبر پختونخواہ میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ضم کرنے کے بعد انتظامیہ نے تاحال اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہیں.

تعارف: News Editor