آئی ایم ایچ اے رمضان انٹرا اکیڈمی فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

آئی ایم ایچ اے رمضان انٹرا اکیڈمی فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

گرلز کا ٹائٹل آئی ایم ایچ اے ولووز اور بوائز کا ٹائٹل آئی ایم ایچ اے بُلز نے جیت لیا

اُمنہ فاطمہ ٹاپ اسکورر، سندس صدیقی بہترین پلیئر، حوریا بہترین گول کیپر، شیریں ایمرجنگ اور مُسفرا بہترین واریئر قرار پائیں

بوائز میں عیسی ٹاپ اسکورر، علی عباس بہترین کھلاڑی، جنید بہترین گول کیپر، سعید شاہ ایمرجنگ اور بلاول عباس بہترین واریئر قرار پائے

ممبر صوبائی اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عادل عسکری اور نعیم ٹاولز کے سی ای او نعیم حیدر نے انعامات تقسیم کئے

کراچی : اولمپیئن اصلاح و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ آئی ایم ایچ اے رمضان انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ ختم ہوگیا، بوائز کا ٹائٹل آئی ایم ایچ اے بُلز اور گرلز کا ٹائٹل آئی ایم ایچ اے ولووز نے جیت لیا،

بوائز کے فائنل میں آئی ایم ایچ اے بُلز نے آئی ایم ایچ اے لائنز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کے گول سید احمد علی اور عرفان خان نے اسکور کئے، شکست خوردہ ٹیم کا واحد گول اولمپیئن سمیر حسین نے بنایا.

گرلز کے فائنل میں آئی ایم ایچ اے ولووز نے آئی ایم ایچ اے ٹائیگرز کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان سندس صدیقی نے دو جبکہ اریبہ نے ایک گول اسکور کیا،

ٹائیگرز کی جانب سے اُمنہ فاطمہ اور لاریب نے گول اسکور کئے. گرلز کے مقابلوں میں اُمنہ فاطمہ 16 گولز کیساتھ ٹاپ اسکورر قرار پائیں، سندس صدیقی بہترین پلیئر،

حوریا بہترین گول کیپر، شیریں ایمرجنگ اور مُسفرا بہترین واریئر قرار پائیں. بوائز میں عیسی خان 15 گولز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے، علی عباس بہترین کھلاڑی،

جنید بہترین گول کیپر، سعید شاہ ایمرجنگ کھلاڑی جبکہ بلاول عباس بہترین واریئر قرار پائے. مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عادل عسکری، نعیم ٹاولز کے سی ای او نعیم حیدر ،

نیٹ سیٹ کے نمائندے سعید عمر اور پیڈیٹرال کے صہیب اور مس عائشہ نے انعامات تقسیم کئے. اس موقع پر اکیڈمی کے ہیڈ کوچ و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اولمپیئن سید سمیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مینجمینٹ کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے

خاص طور پر سید آل حسن، سید صغیر حسین، سعیدہ خانم، اسد ظہیر اور نوید احسن جن کی دن رات کی محنت کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ کامیاب ہوسکا، سمیر حسین نے کہا کہ اکیڈمی کے روح رواں اولمپیئن اصلاح الدین کی زیر سرپرستی ہر سال ماہ رمضان میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے

جس کا مقصد کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا اور ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے ہماری اکیڈمی سے ماضی میں کئی کھلاڑی پاکستان جونئیر اور سینئر ٹیموں اور کیمپز میں جگہ بناچکے ہیں

ہماری ویمینز پلئیرز بھی پاکستان بورڈ کی نمائندگی کرچکی ہیں، انہوں نے کہا کہ چند دن بعد اسی اکیڈمی کی فلڈ لائٹس میں ویٹرنز کا ٹورنامنٹ شروع ہوگا

جس میں سابق اولمپیئنز، انٹرنیشنلز اور نیشنل پلئیرز شرکت کرینگے. آخر میں سمیر حسین مہمان خصوصی عادل عسکری اور نعیم حیدر کو سوینئیر پیش کئے.

error: Content is protected !!