سجاس کی معروف صحافی امجد عزیز ملک کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

سجاس کی معروف صحافی امجد عزیز ملک کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) نے اے آئی پی ایس ایشیا کے جنرل سیکریٹری اور پاکستان اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر معروف صحافی امجد عزیز ملک کو ان کی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکرٹری شاہد عثمان ساٹی، دیگر عہدیداروں اور مجلس عاملہ کے اراکین نے سینئرصحافی امجد عزیز ملک کو تمغہ امتیاز ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے

کہا کہ امجد عزیز ملک کو شعبہ صحافت میں نمایاں مقام حاصل ہے اور امجد عزیز ملک کو قومی اعزاز عطا ہونا ان کی صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف ہے۔

سجاس ملک میں کھیلوں کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے امجد عزیز ملک کی کوششوں اور خدمات کی معترف ہے اور اس موقع پر ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

تعارف: News Editor