پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کردیا۔
پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور معاملے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا
اور انہیں 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔
ان کی اپیل کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوار کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں رؤف کا معاہدہ بحال کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حارث رؤف کا ایک خط ملا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ غلط فہمی ہوئی تھی جس پر انہوں نے غلط فیصلہ کیا تھا ہمیں ان کا خط تحریری طور پر موصول ہونے کے بعد ہم نے ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کر دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حارث رؤف نے اپیل کی تھی جو ٹربیونل کو بھیجی گئی۔