بابر اعظم ایک مرتبہ پھر سے …………..؟

 

قومی ٹیم کی کمان ایک مرتبہ پھر شاہین سے لیکر بابر اعظم کو دی جانے کا امکان !

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کمان ایک مرتبہ پھر شاہین شاہ آفریدی سے لے کر سابق کپتان بابر اعظم کو دی جانے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بابر اعظم کو کپتان بنانے کی تجویز زیرِ غور ہے اس حوالے سے پی سی بی کے عہدیداروں کی بابر اعظم سے رابطوں کی بھی اطلاعات ہیں

کپتانی کی ذمہ داری دی ہے تو شاہین کو وقت بھی دیں شاہد آفریدی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آج کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کو جوائن کرنے سے قبل بورڈ آفیشلز سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران کپتانی بابر کو سونپے جانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کو لے کر ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کپتانی سونپے جانے کے حوالے سے اطلاعات تو ملی ہیں

لیکن بابر اعظم نے کپتانی کی پیشکش ہونے پر اسے قبول کرنے کا ابھی ذہن نہیں بنایا ہے اطلاعات کے مطابق بابر اعظم کو اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو وہ مختلف پہلوؤں پر پی سی بی حکام سے بات کریں گے

میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا شاہین آفریدی خیال رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کپتان کی تبدیلی سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ کپتان شاہین ہی رہے گا یا بدلے گا

یہ کیمپ کے بعد فیصلہ ہوگا دوسری طرف سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شاہین آفریدی کے حق میں سامنے آگئے انہوں نے کہا ہے کہ شاہین کو کپتانی کی ذمہ داری دی گئی تو اُسے وقت بھی دینا چاہیے

تعارف: News Editor