نیو یارک اسٹرائیکرز ایکشن سے بھرپور مقابلوں کے لئے تیار

نیو یارک اسٹرائیکرز ایکشن سے بھرپور مقابلوں کے لئے تیار

دبئی (29 مارچ 2024)

نیو یارک اسٹرائیکرز بہترین کارکردگی اور جذبے کی علامت بن چکی ہے جو دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو متاثر کرتے ہوئے کامیابیوں کا نیا سلسلہ رقم کررہی ہے ۔

نیو یارک اسٹرائیکرز فرنچائز کی طاقت اور عزم کا شاندار ثبوت دیتے ہوئے تیزی سے کرکٹ کی بہترین کارکردگی کی بلندیوں پر پہنچ گئی اور انتہائی کم وقت میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔

افتتاحی فائنلسٹ سے لیکر موجودہ چیمپیئن تک نیویارک اسٹرائیکرز سال کے اختتام پر آنے والے لنکا پریمیئر لیگ، لنکا ٹی 10 اور ابوظبی ٹی 10 میں شرکت کو تیار ہیں۔

نیو یارک اسٹرائیکرز کرکٹ کی عظیم شخصیات کے لئے ایک منزل رہا ہے، جس میں مشہور بابر اعظم بھی شامل ہیں، جو کولمبو اسٹرائیکرز کی طرف سے کھیلتے تھے جب وہ دنیا کے نمبر ایک ون ڈے بلے باز تھے۔

سری لنکا پریمیئر لیگ 2023 میں بابر اعظم کی تیز ترین سنچری ایک تاریخی لمحہ ہے جب انہوں نے پہلی بار کسی بین الاقوامی لیگ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان سے باہر قدم رکھا۔

ٹیم نے اے متھیشا پتھیرانا، نسیم شاہ، امام الحق، راشد خان، گرباز، محمد عامر اور آصف علی جیسے شاندار ٹیلنٹ کو بھی خوش آمدید کہا تاکہ آئندہ چیلنجز کے لیے اپنے اسکواڈ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے سیزن 2 کے دوران غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور متعدد مقابلوں میں شاندار فتح حاصل کی۔

error: Content is protected !!