میگاء ایونٹ یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر،پندرہ ہزارہ سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اراکین اسمبلی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔
کوئٹہ ; محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام یوم پاکستان 23 مارچ سپورٹس فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا،فیسٹیول میں پندرہ ہزار سے زائد نوجوانوں اور آفیشلز نے حصہ لیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن بلوچستان اسمبلی ظہور احمد بلیدی و اراکین اسمبلی رحمت صالح بلوچ، اصغر رند، خیرجان بلوچ اور میناء مجید نے انعامات تقسیم کیں،
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ایوب سپورٹس کمپلیکس میں جاری سپورٹس فیسٹول 28 مارچ کو اختتام پزیر ہوگیا فیسٹول میں 44 علاقائی قومی و بین الاقوامی ان ڈور آوٹ کھیل شامل تھے
جو کہ 6 دن تک صوبے کے تمام اضلاع میں جاری رہے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی تھے انکے ہمراہ اراکین اسمبلی رحمت صالح بلوچ،خیر جان بلوچ،مینا مجید بلوچ،
اصغر رند، سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی،ایڈیشنل سیکرٹری حاجی اعجاز علی،
ڈپٹی سیکرٹری ہوم جہانزیب شیخ،اسسٹٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو عائشہ زہری سمیت کھلاڑیوں و آفیشلز بھی موجود تھے اس موقع پر اراکین اسمبلی ظہور بلیدی ،
مینا مجید بلوچ اور سیکرٹری کھیل ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ 23 مارچ کو فیسٹیول کا آغاز ہوا جوکہ ایک ہفتے تک جاری رینے کے بعد آج اختتام پزیر ہوا
فیسٹیول میں پورے صوبے سے 15 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے میگاء ایونٹ منعقد کرائیں،
سپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے کا مقصد نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے بلوچستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت انہیں مواقع فراہم کرنے کی ہے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شازیب رند نے فائٹ جیت کر ملک و صوبے کا نام روشن کیا
کوشش ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گےبلوچستان کی خواتین بھی کسی سے کم نہیں وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دیں
بلوچستان کے یوتھ کو لیکر وزیراعلی بلوچستان بہت ایکٹو ہے کوشش رہے گی کہ ہر پلٹ فارم پر بلوچستان کے یوتھ کے بارے میں بات کریں آخر میں ظہور بلیدی میر رحمت صالح بلوچ،
خیر جان بلوچ،مینہ بلوچ،سیکرٹری کھیل ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی ڈپٹی سیکرٹری ہوم جہانزیب شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ مہمانان گرامی کے اعزاز میں سیکرٹری کھیل نے یادگاری شیلڈ پیش کیں۔