آرمی ، واپڈا آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فاٸنل میں پہنچ گٸی
وویمنز ایونٹ میں آرمی ، لاٸیکنز کلب کی رساٸی
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فاٸنل راونڈ
آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں ڈیپارٹمنٹل ایونٹ کے سیمی فاٸنل میں پہنچ گٸی
وویمنز ایونٹ میں آرمی اور لاٸیکنز ٹیموں کی سیمی فاٸنل راونڈ تک رساٸی
کوارٹر فاٸنل راونڈ میں واپڈا اے پولیس گرین کیخلاف 10-22 پواٸنٹس سے کامیابی
زین الحسن نے 10، علی رضا نے 7پواٸنٹس سکور کٸے
واپڈا گرین نے پولیس بلیوز 9-22پواٸنٹس سے شکست دی
آرمی گرین کی نیوی کیخلاف 8-21پواٸنٹس سے جیت
آرمی اے کی واپڈا ریڈ کیخلاف 17-21پواٸنٹس سے کامیابی
وویمنز کوارٹر فاٸنل میں آرمی کی اے کے کلب کیخلاف 8-17پواٸنٹس سے کامیابی
آمنہ محسن نے 10، ایمن ریاض نے 5پواٸنٹس سکور کٸے
لاٸیکنز سی نے ناٸٹ بلیوز کو 4-13پواٸنٹس سے ہرایا
لاٸیکنز اے نے لاٸیکنز بی کو5-16پواٸنٹس سے شکست دی
اسلام آباد (نوازگوھر) آل پاکستان رمضان کپ تھری باٸی تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں ڈیپارٹمنٹل ایونٹ جبکہ وویمنز ایونٹ میں آرمی اور لاٸیکنز کی ٹیمیں سیمی فاٸنل راونڈ میں پہنچ گٸیں۔
فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فاٸنل راونڈ میں واپڈا اے پولیس گرین کیخلاف اپنے شاندار کھیل کی بدولت 10-22 پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
واپڈا کی طرف سے زین الحسن نے 10، علی رضا نے 7پواٸنٹس سکور کٸے۔ دوسرے میچ میں آرمی گرین کی نیوی کیخلاف 8-21پواٸنٹس سے جیت اپنے نام کرتے ہوے سیمی فاٸنل راونڈ کیلٸے کوالیفاٸی کیا۔
آرمی کے شیراز اسلم نے نو جبکہ محمد عثمان نے چھ پواٸنٹس سکور کٸے۔ تیسرے کوارٹر فاٸنل میں واپڈا گرین نے پولیس بلیوز کو 9-22پواٸنٹس سے جبکہ آرمی اے نے واپڈا ریڈ کیخلاف 17-21پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
وویمنز کیٹگری کے کوارٹر فاٸنل مقابلوں میں پاکستان آرمی نے اے کے کلب کیخلاف 8-17پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ آمنہ محسن نے 10، ایمن ریاض نے 5پواٸنٹس سکور کٸے۔
دوسرے کوارٹر فاٸنل میں لاٸیکنز سی نے ناٸٹ بلیوز کو 4-13پواٸنٹس سے ہرایا۔ میچ میں مدیحہ نواز نے چھ جبکہ ماریہ خان نے پانچ پواٸنٹس سکور کٸے۔
کوارٹر فاٸنل راونڈ میں لاٸیکنز اے نے لاٸیکنز ڈی کو5-16پواٸنٹس جبکہ لاٸیکنز بی نےاے کے واٸٹ کو 0-5پواٸنٹس سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کی ڈیپارٹمنٹل کیٹگری میں واپڈا گرین کا مقابلہ آرمی اے سے جبکہ واپڈا اےکا مقابلہ آرمی گرین سے ہوگا۔