پاکستانی مارشل آرٹسٹ 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی
عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈز کی سینچری مکمل کرلی
اٹلی کے مارسیلو نے پاوں کے انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا جس کو عرفان محسود نے 63 کلو وزن اٹھا کر توڑ دیا عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پے سب زیادہ 46 ریکارڈز بنا چکا ہے
عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بنائے ہیں عرفان محسود اب تک 100 پاونڈ، 80 پاونڈ، 60 پاونڈ اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے
عرفان محسود مارشل پش اپس، سکواٹس، جمپنگ جیکس، سٹیپ اپس، نی سٹرائکس، ایلبو سٹرائکس، سائد جمپس، ہائی جمپس، سٹار چمپس وغیرہ کے ریکارڈز بنائے ہیں
عرفان محسود اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، انڈیا، چائنا، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، سپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان، شام شامل ہیں
عرفان محسود کے 16 شاگرد بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں عرفان محسود 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی حاصل کر چکے ہیں