پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کر لی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کر لی۔

دونوں کی منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی،

کمنٹیٹر علی یونس سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں۔

قومی ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر منگنی کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں عالیہ ریاض کو وقار یونس، علی یونس اور انکے خاندان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

۔خیال رہے کہ عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکی ہیں۔

دوسری طرف وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس کمنٹیٹر ہیں جو اکثر پاکستان میں جاری بڑے کرکٹ ٹونامنٹس میں کمنٹری کرتے نظر آتے ہیں۔ کمنٹیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ پریزینٹر بھی ہیں۔

error: Content is protected !!