سمیع الحسن برنی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر


ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی عالیہ رشید نے استعفیٰ دے دیا جبکہ سمیع برنی کو ان کی جگہ پر تعینات کردیا گیا ہے۔

عالیہ رشید نے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سمیع الحسن برنی کو نیا ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کر دیا ہے۔

عالیہ رشید نے پی سی بی میں 6ماہ تک بطور ڈائریکٹر میڈیا خدمات سرانجام دیں، ذرائع کے مطابق عالیہ رشید نے ذاتی مصروفیت کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا ۔

عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔عالیہ رشید پی سی بی سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں، اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

پی سی بی نے سمیع الحسن برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا تعینات کر دیا، سمیع الحسن برنی اس وقت پی سی بی میں سپیشل پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے،

سمیع الحسن برنی کو سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے عہدے سے ہٹایا تھا،سمیع الحسن برنی آئی سی سی میں بھی بطور ڈائریکٹر میڈیا خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

تعارف: News Editor