پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت ہفتے سے شروع ہوگی۔

* سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف فزیکل ٹکٹ کے ساتھ ہوگی۔

* فی میچ 10 ٹکٹ بک کرائے جا سکتے ہیں۔

لاہور، 5 اپریل، 2024:

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میچوں کی سیریز کی ٹکٹیں ہفتہ 6 اپریل دوپہر 12 بجے سے لاہور اسلام آباد راولپنڈی گوجرانوالہ سیالکوٹ ملتان پشاور اور کراچی میں مختلف TCS ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

شائقین کسی بھی نامزد کردہ TCS ایکسپریس سینٹرز سے سیریز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف ٹی سی ایس سے خریدی گئی درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔

ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ تک خریدنے کی اجازت ہے۔

شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!