ملاگوری’ کرکٹ سٹیڈیم افتتاح سے پہلے ہی ٹھوٹ پھوٹ کی شکار،
تعمیراتی کام میں انتہائی ناقص میٹریل کی استعمال کی وجہ سے جگہ جگہ پر کریک پڑ گئے۔
ملاگوری کے علاقہ میاں مورچہ میں حالیہ تعمیر ہونے والا کرکٹ سٹیڈیم افتتاح سے قبل ہی ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے جس کی بنیادی وجہ سٹیڈیم کے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کا استعمال ہے۔
سٹیڈیم کے تعمیر میں نہایت ہی ناقص میٹیریل استعمال ہونے کی وجہ سے سٹیڈیم جگہ جگہ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔سٹیڈیم کا ابھی تک نہ ہی افتتاح ہوا اور نہ ہی ابھی تک مقامی کھلاڑی اس سٹیڈیم میں کھیل سکے ہیں
اور سٹیڈیم میں کریک پڑھ گئے ہیں۔ ملاگوری کرکٹ سٹیڈیم پر کروڑوں روپے کے فنڈز لگائے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ملاگوری کرکٹ سٹیڈیم میں ناقص میٹریل کی استعمال کرانے پر ضلعی انتظامیہ ڈائریکٹریٹ جنرل اف سپورٹس خیبرپختونخوا
اور انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ سمیت دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلہ کا نوٹس لیں اور مزکورہ منصوبے کے ٹھیکدار اور انجینئرنگ ونگ کے خلاف انکوائری کرے
تاکہ ناقص کام کرنے پر انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور معیاری منصوبے کی بروقت تکمیل کےلئے سنجیدہ کوششیں کریں تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو کھیل کود کے مواقع مل سکیں۔