رمضان نائٹ ٹیک بال چمپئن شپ 2024 قیوم سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی
پشاور(سپورٹس رپورٹر)
رمضان نائٹ ٹیک بال چمپئن شپ 2024 قیوم سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی،اس ایونٹ میں صوبے کے مختلف ڈسٹرکٹس اور ضم اضلاع کے کھلاڑی بھر پو ر شرکت کریں گے،
چمپئن شپ کاافتتاح مہمانان خصوصی الیاس آفریدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جعفر شاہ نے کیا۔
اس موقع پرپاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کے صدر میاں راحت، صوبائی ٹیگ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وجاہت علی، اختر رسول،کلیم اللہ صدر خیبر ٹیک بال ایسوسی ایشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختوخوا، ابصار ویلفیئر فاؤنڈیشن، پاکستان ٹیک بال فیڈریشن اور صوبائی ٹیگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کھیلی جانیوالی اس چمپئن شپ میں پشاور،
چارسدہ، مردان، جمرود اور لنڈی کوتل کے تقریباً 30 بہترین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے،جبکہ نیشنل چمپئن اور بین الاقوامی ٹیگ بال کھلاڑی ہدایت الرحمان بھی اس چمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
رمضان نائٹ ٹیگ بال چمپئن شپ کے گروپ مرحلے کے میچزمیں بلال (جمرود) نے شیران (پشاور) کو 2-0 سے،انٹر نیشنل کھلاڑی ہدایت الرحمان نے مدمقابل کھلاڑی محسن خان کو 2-0 سے،
محب (لنڈی کوتل) نے ضرار (خیبر) اور ابرار (جمرود) نے دانش (پشاور) کو شکست دی۔اسی طرح حسنین (مردان) نے علی (چارسدہ) کو 2-0 سے شکست دی۔اس ایونٹ کے سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔
پاکستان میں ٹیگ بال فیڈریشن کے بانی اور انٹر نیشنل کوچ میاں ابصار علی نے کہاکہ پاکستان میں ٹیگ بال کھیل نیاضرورہے لیکن سب سے زیادہ پسند اور کھیلاجانیوالاکھیل بن چکاہے،
کیونکہ ٹیگ بال کے ملک میں کلبزقائم ہیں،جہاں پر مرد وخواتین کھلاڑی روزانہ کی بنیادی کھلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔انشاء اللہ یہی کھلاڑی دنیامیں پاکستان کانام روشن کرینگے،
انہوں نے کہاکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی ہدایت الرحمن نے تھائی لینڈمیں منعقد ہ انٹر نیشنل ٹیگ بال چمپئن شپ میں شاندار کھیل پیش کرکے اپنی کامیابی کا لوہامنوایا۔امیدہے کہ دسرے کھلاڑی بھی اسی طرح پرفارمنس دکھا ئیں گے۔