گوادر کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کا سلسلہ جاری رہے گا ؛ عبدالحمید رشید

گوادر کرکٹ اکیڈمی گوادر کے چیرمین عبدالحمید رشید کا کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کا سلسلہ جاری

گوادر(اسپورٹس جرنلسٹ نثاراحمد)

گوادر کرکٹ اکیڈمی کے چیرمین عبدالحمید رشید نے گوادر T20 چمپین ٹرافی ٹورنامنٹ 2024 میں شاندار اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر گوادر کرکٹ اکیڈمی کے مکمل اسکواڈ کو عیدالفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے انعامات سے نوازا گیا

جو کہ گوادر کرکٹ میں ایک مثبت پیش رفت ہے چیرمین نے کہا کہ اکیڈمی کیلئے مستقبل کیلئے بڑے پلان ہیں کھلاڑی اپنی محنت جاری رکھین۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید نکھارنے کیلئے پروفیشنل نیشنل کوچز بہٹ جلد اکیڈمی پہنچ جائیں گے

اکیڈمی میں ایک وژن کے مطابق نوجوانوں کو بہتر سے بہتر سہولیات اور نیشنل لیول تک پہنچانے کیلئے ایسکپوژر ٹور کا بھی اہتمام زیر غور ہے تاکہ

کھلاڑی مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کے فن سیکھ کر اپنے کھیل کو دور جدید سے ہم آہنگ اور نیشنل لیول تک رسائی حاصل کرسکیں۔

اکیڈمی ڈائریکٹر فسیلیٹیز منیر مہر نے کہا عبدالحمید رشید کی گوادر کرکٹ کے پروموشن میں بہت بڑا رول ہے موصوف نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر وقت تیار ہے

انشاءاللہ اکیڈمی چیرمین کے عین وژن کے مطابق نوجوان نسل کی آبیاری اور گراس روٹ سے ٹیلنٹ کو نکھار کر قومی سطح تک روشناس کرائے گا۔

گوادر اکیڈمی انڈر 16 کے مایہ ناز کھلاڑی یوسف ولی نے کوئٹہ ریجن ٹیم سے حالیہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی دکھائی اور ٹاپ اسکورر بھی رہے

جو کہ گوادر کیلئے ایک نیک شگون ہے ہم کوئٹہ ریجن کے صدر مراد اسماعیل اور سیکریٹری حاجی عبدالمالک اچکزئی کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقسیم انعامات پروگرام میں گوادر اکیڈمی کے صدر حاجی حنیف حسین اور ڈائریکٹر فسیلیٹیز منیر مہر بھی موجود تھے۔۔

تعارف: News Editor