پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے عید الفطر کے موقع پر فلسطین کا پرچم پہن کر اظہار یکجہتی کی۔
قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹرز کی جانب سے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر اظہر علی نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ عید کی تصاویر شیئر کیں۔ اس موقع پر اظہر علی اور ان کے بیٹوں کو گلے میں فلسطینی جھنڈے والا مفلر باندھے دیکھا جاسکتا ہے۔
سابق کپتان اور انکے بچوں کی جانب سے اوڑھے گئے مفلر پر مسجد اقصیٰ کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے جس پر ‘القدس لنا’ کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔