پاکستانی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب کل لاہور میں ہوگی

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کی رسم نکاح کل سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس سے ہوگا۔

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب کل لاہور میں ہوگی، عالیہ ریاض کا نکاح سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس سے ہوگا۔

علی یونس بھی پیشے کے اعتبار سے کرکٹ کمنٹیٹر ہیں، رسم نکاح کے موقع پر قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی رسم چند روز قبل واہ کینٹ میں ہوئی تھی۔

تعارف: News Editor