راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 18 اپریل سے پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی 20 میچز کی میزبانی کے لیے تیار
…………(رپورٹ؛ اصغر علی مبارک)………..
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 18 اپریل سے پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی آج پاکستان پہنچےگی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریزکے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل اور لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے
پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے آل راؤنڈر مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ ۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور مچل سینٹنر سمیت 9 اہم کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور ایک کھلاڑی کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔اسکواڈ میں تجربہ کار اور نئے ٹیلنٹ کو شامل کیا گیا ہے،
ان میں 7 کھلاڑی پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ دورہ پاکستان کے لیے کیوی اسکواڈ میں ٹم رابن سن اور ول اورارکی کو پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے جنوری 2024 میں پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
مزید برآں نیوزی لینڈ کے 2 اہم کھلاڑی ایلن اور ایڈمن پاکستان کےخلاف شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سے باہر گئے ہیں اور ان کی جگہ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فولکس کو شامل کرلیا گیا ہے۔
فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے خیال رہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکے لیے پاکستان اسکواڈ میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی،
محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میرریزرو کیٹیگری: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا
جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس ، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی شامل ہیں ,
مزید برآں چیمپینز ٹرافی 2025 سے پہلے پاکستان میں تین ملکی سیریز بھی ہوگی، تین ملکی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ نے گرین سگنل دے دیا ہے۔
چیمپینز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ سال تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز نیوزی لینڈ میں کرانے پر بات چیت جاری ہے۔ سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز شامل ہونگے۔