سلطان ازلان شاہ کپ میں تین پاکستانی آفیشلز کی تعیناتی خوش آئیند ہے، صدر پی ایچ ایف شہلا رضا
انٹرنیشنل ایونٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائر بھی پاکستان کی نمائیندگی کررہے ہیں، شہلا رضا
پی ایچ ایف کی جانب سے بھیجے گئے ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائر کے تقرر پر ایف آئی ایچ،ایشین ہاکی فیڈریشن اور ملائشین ہاکی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتی ہوں، صدر پی ایچ ایف شہلا رضا
پاکستان کی جانب سے ضیاالدین خان برکی اور حمزہ طفیل بطور ٹیکنیکل آفیشل جبکہ یاسر خورشید بطور ایمپائر نمائیندگی کرینگے، شہلا رضا
پاکستان ہاکی ٹیم 2 مئی کو ملائشیا کے لئے کراچی سے روانہ ہوگی، صدر پی ایچ ایف شہلا رضا
پرامید ہوں کہ کھلاڑی کارکردگی دکھائینگے، صدر پی ایچ ایف شہلا رضا
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن شہلا رضا نے سلطان ازلان شاہ کپ میں تین پاکستانی آفیشلز کی تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائر بھی پاکستان کی نمائیندگی کررہے ہیں۔
انہوں نے ضیاالدین خان برکی اور حمزہ طفیل کی بطور ٹیکنیکل آفیشل جبکہ یاسر خورشید بطور ایمپائر تقرری پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ، ایشین ہاکی فیڈریشن سمیت ملائشین ہاکی فیڈریشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل آفیشل ضیالدین خان برکی اور ایمپائر یاسر خورشید پہلے سے ہی انٹرنیشنل پینل پر موجود ہیں جبکہ ٹیکنیکل آفیشل حمزہ طفیل پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔
جس کے لئے ان آفیشلز کو پاکستان کی نمائیندگی کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم 2 مئی کو کراچی سے ملائشیا روانہ ہوگی
جبکہ انکی واپسی 12 مئی کو شیڈول کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ کھلاڑیوں ایونٹ میں کارکردگی دکھائینگے۔