سینئر کھلاڑیوں سے محروم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آمد سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری سے دوچار ہوئے ۔ دونوں کھلاڑی اب پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہو پائیں گے۔ فن ایلن کمر جبکہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
دونوں انجرڈ کھلاڑیوں کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فولکس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ زیک فولکس پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی نیشنل کرکٹ ٹیم اتوار کو ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان پہنچے گی، 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو پنڈی میں کھیلا جائےگا۔
نیوزی لینڈ کی نیشنل کرکٹ ٹیم اتوار کو ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان پہنچے گی، 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو پنڈی میں کھیلا جائےگا۔
دوسرا اور تیسرا میچ بھی راولپنڈی میں شیڈول ہے جو 20 اور 21 اپریل کو کھیلاجائےگا جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو ہوگا۔