نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں نام آنے کے بعد محمد عامر نے اس پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروع اللہ کے نام سے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عامر نے اپنے انٹرنیشنل میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شروع اللہ کے نام سے۔فاسٹ بائولر نے آخری مرتبہ 2020ء میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا
واضح رہے کہ قبل پندرہ دن 32 سالہ عامر نے پی سی بی یعنی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا اور ریٹائرمنٹ سے واپسی کا اعلان کیا۔ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم ٹی 20 سیریز کے لیے 17 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کارکردگی کی بنیاد پر محمد عامر اور عماد وسیم کے ساتھ کچھ غیر کیپڈ کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں واپس بلا لیا ہے۔
محمد عامر تقریباً تین سال سے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہیں۔ انہوں نے آخری بار 2020 ءمیں بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
آخری ٹیسٹ جنوری 2019 ءمیں جنوبی افریقا کے خلاف تھا اور آخری بار انہوں نے ون ڈے میں ملک کی نمائندگی اکتوبر 2019ء میں سری لنکا کے خلاف کی تھی ، محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
آخری بار اگست 2020 ء میں انگلینڈ کے خلاف T20 میچ میں شرکت کی۔ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ٹی ٹوئنٹی لیگ پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔
اب وہ تین سال آٹھ ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلیں گے۔ محمد عامر نے اپنے 11 سالہ طویل کیریئر میں تنیوں فارمیٹس میں 259 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں ، ٹیسٹ میں 119، ون ڈے میں 81، اور ٹی ٹوئنٹی میں 59 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔