خیبر پختونخوا
سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں ڈیپوٹیشن افسران کلیدی عہدوں پر براجمان
محکمہ کھیل خیبر پختونخوا میں تمام اہم اور کلیدی عہدوں پر ڈیپوٹیشن سٹاف کو تعینات کردیاگیا ہے محکمہ کے اپنے افسران کلیدی عہدوں سے محروم ہیں محکمہ کھیل خیبر پختونخوا میں پلاننگ، جنگلات،
ابتدائی و ثانوی تعلیم، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں سے ڈیپوٹیشن پر 10 ملازمین کام کررہے ہیں ان ملازمین کو کلیدی عہدے نگران دور میں دئے گئے اور اب تک وہ انہی عہدوں پر کام کررہے ہیں
ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کے شاہ فاضل کے پاس ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر 1000گرائونڈ کا چارج ہے جبکہ ٹرانسپورٹ مینٹیننس اور یونین کونسل پراجیکٹ سمیت ڈی ڈی آوز کے اختیارات سمیت سپورٹس فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے اضافی اختیارات بھی انکے ساتھ ہیں
اسی طرح گریڈ 18کے سید محمد زاہد شاہ ڈائریکٹر آئی ٹی ، گریڈ 18کے مفتاح اسماعیل ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع، گریڈ 18کے صلاح الدین اس وقت ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ، گریڈ 17کے تیمور خان اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،
گریڈ 17کے صادق اللہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر دیر، گریڈ 17کے صادق احمداس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر سٹبلشمنٹ، گریڈ 16کے شاہ حسین ڈائریکٹر اکائونٹس،
گریڈ 16کے محمد شعیب اس وقت ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر سپورٹس ایبٹ آباد، گریڈ 16کے فیاض احمد اس وقت ایڈمنسٹریٹر اوراور قیصر منیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکائونٹس کے عہدے پر کام کررہے ہیں ۔