کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کوچنگ کورس کا شاندار انعقاد

رانا بلال صدر ،محمد ریحان سیکریٹری اور ایس ایم ناصر علی خزانچی نامزد۔

کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کوچنگ کورس کا شاندار انعقاد

پرپلی آرگنائزیشن کے تحت زور آور کلب معمار میں ماس ریسلر کی بڑی تعداد کی شرکت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر رانا بلال علی نے زورآور کلب میں کوچنگ اور امپائرنگ کورس کا شاندار انعقاد کی اجس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے آفیشلز عہدیداران اور

کھلاڑیوں کو سید محمد ناصر علی، رانا بلال علی اور محمد ریحان نے کورس ماہرانہ انداز میں احسن اندز میں کھیل کی بنیادی تیکنیک، قواعد و ضوابط اور ہونے والی انجریز کے متعلق آگاہی دی گئی،

سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی نے کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر رانا بلال علی اور سیکریٹری محمد ریحان اکرم کو لیٹردیئےاور مبارکباد پیش کی، پرپلی کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا،

تقریب مکمل ہونے سے پہلے کراچی ماس ریسلنگ کے صدر، رانا بلال علی اور سیکریٹری ریحان اکرم نے تمام کراچی کے نئے عہدیداران کو آفیشل لیٹر بھی دیئے

جس میں پرپلی آرگنائزیشن کی فاؤنڈر مسز فرحت ذوالفقار نے کراچی ماس ریسلنگ ایسوسیشن کے ساتھ مستقبل مے بھی شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مستقبل مے چیمپیئنشپ کروانے مے مثبت خیالات کا اظہار کیا

error: Content is protected !!