ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تقریب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر 2لاکھ سے 5لاکھ کردیا ہے، ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے، وزیرکھیل پنجاب
پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،ہمارا مشن ہے کہ ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے، فیصل ایوب کھوکھر
300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے جبکہ200سپورٹس کمپلیکس بحال کرنے جارہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب
سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال اور پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے
لاہور18اپریل 2024ء۔ ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تقریب منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے،
تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی شرکت کی ہے، صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر 2لاکھ سے 5لاکھ کردیا ہے،
ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،
پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،ہمارا مشن ہے کہ ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،جو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،
100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،200سپورٹس کمپلیکس جو کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،
ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،انڈوومنٹ فنڈسے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،
پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،جس کے مقابلے پورے پنجاب میں شروع ہوں گے،
پنجاب لیگ کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے، خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،
ایک سوال کے جواب میں وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں پنجاب میں سپورٹس کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں جو مسائل ملے ان کو حل کردیا گیا ہے،
ملازمین سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے، ہماری نیت ٹھیک ہے ہم کام کرنے آئے ہیں، ہماری کارکردگی سب کو نظر آئے گی۔
ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میں ذکا احمد قریشی ہاشمی (کپتان)، عدنان غنی، مدثر نذیر، منظور خان،محمد فیضان خان، محمد جواد علی، بلال یوسف،
محمد باسط عباسی، جبار علی، راشد علی جٹ، عدیل قادر، بلال خان اور احسان اللہ جبکہ آفیشلز میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عرفان معراج، جنرل سیکرٹری کمیل کاظمی،
لائزون آفیسرکومل رفیق،کوچ محمد عمر فیاض، ٹیم منیجرعثمان الغنی اورفزیو تھراپسٹ تنویر احمدمیں چیک تقسیم کئے گئے۔
صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،
جنرل سیکرٹری سیدکمیل کاظمی اورقومی ڈیف ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر کا شکریہ ادا کیا ہے۔