سندھ اولمپک کے صدر سردار محمد خان بخش مہر نے صوبے کی تمام اسپورٹس ایسویسی ایشنز سے ملاقات میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیا۔
رواں سال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ کا قیام، نیشنل گیمز، قومی بیچ گیمز اور سندھ گیمز کے انعقاد پر زور دیا۔ منسٹر اسپورٹس سندھ سردار محمد بخش خان مہر۔
گزشتہ برس قومی گیمز کے مقابلوں میں سندھ کے ایتھلیٹ نے تمام صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)
صوبائی وزیر کھیل اور سندھ اولمپک کے صدر سردار محمد بخش خان مہر نے وزیر کھیل کا قلمدان سمبھالنے کے بعد اسپورٹس ایسوسی ایشنز کا اجلاس بلا لیا۔
جس میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ، گلفراز احمد خان، شاہ نعیم ظفر، ثنا علی، امتیاز احمد شیخ، حیدر حسین، خالد رحمانی، محمّد تقی، شاہد مسعود، عبدالحمید، آصف عظیم، کامران قریشی،
کلیم اعوان، نفیس احمد، محمّد علی اور 18thسندھ گیمز کے میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر موجود تھے۔ جبکہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیر ڈیپارٹمنٹ کے سیکٹری اسپورٹس جلال الدین مہر، چیف انجنیئر محمّد اسلم مہر،
ایڈیشنل سیکرٹری محمّد توفیق، SO اسپورٹس علی ڈینو گوپانگ، سمیت پی آر او حامد علی خان بھی اجلاس کا حصہ تھے۔ اس موقع پر اسپورٹس منسٹر کا کہنا تھا کہ سندھ میں موجود متوازی ایسوسی ایشنز کو یکجا کرنا اور کھیلوں کے انفرا اسٹریکچر کو بہتر کرنا ہے۔
انھوں نے میگا اسپورٹس سٹی پروجیکٹ کو جلد سے جلد حتمی شکل دینے پر بھی زور دیا انھوں نے اگلے سال ہونے والے نیشنل گیمز کے انعقاد کی یقین دہانی کروائی۔
قومی بیچ گیمز اور سندھ گیمز کو جلد سے جلد کروانے کا عملی جامہ پہنایا اور سندھ گیمز اور نیشنل گیمز سے پہلے ڈویژنل سطع پر گیمز منقعد کیے جائنگے۔
اجلاس کے اختتام پر سندھ اولمپک کے سیکرٹری احمد علی راجپوت اور ثناء علی نے سندھ گیمز کا شیلڈ اور سوینریر پیش کی اور سردار محمد بخش خان مہر کو دوسری بار منسٹر اسپورٹس بننے پر مبارکباد بھی دی۔