وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،ایسے ایونٹس کے انعقاد سے نوجوان برائیوں سے بچ جائیں گے، فیصل ایوب کھوکھر
صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے ایف سی کالج لاہور میں چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ کے میچز کا افتتاح بیس بال کھیل کرکیا
چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال
صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں،سیکرٹری بیس بال فیڈریشن سید فخر شاہ
لاہور 19اپریل2024ء۔ صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ایف سی کالج لاہور میں چیف منسٹرپنجاب بیس بال لیگ کے دوسرے روزکے میچز کا افتتاح بیس بال کھیل کرکردیا ہے،
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال اور کینیڈا، امریکہ سمیت کئی ممالک کے کوچز جن میں سٹیو ڈیووس،مکی ویسٹن،جسٹن رہوڈز،برائن فرچس،ربیکا پیک،شینن فرچس اورایلی فرچس بھی موجود تھے،
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرنے کہا ہے کہ بیس بال لیگ کے انعقاد میں سپورٹس بورڈ پنجاب مکمل تعاون کر رہا ہے،ملک بھر سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،
ایونٹ میں 70سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں بیس بال کے گراؤنڈز بھی بنانے جارہے ہیں،مجھے یقین ہے یہی کھلاڑی انٹرنیشنل ایونٹس میں گولڈ میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے،،
صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،ایسے ایونٹس کے انعقاد سے نوجوان برائیوں سے بچ جائیں گے،
غیر ملکی کوچز نے بتایا کہ امریکہ سے زیادہ یہاں لوگ گیمز کیلئے پرجوش ہیں،بیس بال کے بھرپور میچز ہورہے ہیں کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،
سیکرٹری بیس بال فیڈریشن سید فخر شاہ نے اس موقع پر کہا ہے کہ صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے 3دنوں میں تمام انتظامات مکمل کرنے میں تعاون کیا ہے۔
صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرکا ایف سی کالج پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا اور گروپ فوٹو ز بھی بنوائے گئے، صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی غیر ملکی کوچز سے بھی ملاقات ہوئی،
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ میں صوبہ سندھ سے ہندوکھلاڑی تلسی سمیت ملک بھر سے 150کھلاڑی شریک ہیں، چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ 21اپریل تک جاری رہے گی،
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈویژنل سپورٹس آفیسرملتان منظرفرید شاہ، سیکرٹری بیس بال فیڈریشن سید فخرشاہ، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔