ہیری بروک کو ون ڈے کیپ مل گئی

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ سے قبل انگلش ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ہیری بروک کو ون ڈے کیپ دیدی گئی، ہیری بروک کو ون ڈے کیپ ڈیوڈ ویلی نے پیش کی

 

یاد رہے کہ ہیری بروک اب تک انگلینڈ کی جانب سے کھیلے گئے چار ٹیسٹ میچوں کی چھ اننگز میں 80.00 کی اوسط سے 480 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین سکور 153 رنز ہے

 

 

ہیری بروک نے انگلینڈ کی جانب سے کھیلے گئے بیس ٹی ٹوئنٹی میچوںکی سترہ اننگز میں 26.57 کی اوسط سے 372 رنز سکور کئے ہیں جس میں ایک نصف سنچری شامل ہے جبکہ ان کا بہترین سکور 81 رنز ناٹ آئوٹ ہے۔

error: Content is protected !!