پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ ؛ 23 اپریل سے کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں شروع ہوگا۔

پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ 2023-24 کا آخری مرحلہ 23 اپریل سے کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں شروع ہوگا۔

ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ 28 اپریل تک جاری رہے گا۔

سندھ بھر کی چوبیس مینز ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ چھ گروپوں میں تقسیم ہر ٹیم دوسرے مرحلے میں پہنچنے کے لیے 3،3 میچز کھیلے گی۔

گروپ اے: عبدل ایف سی، غریب شاہ یونین ایف سی، بلوچ یوتھ ایف سی اور میس ایف سی،

گروپ بی: ایٹن ایف سی، گیلیکٹکوس، ٹیمپو ایف سی اور علاء الدین ایف سی،

گروپ سی: لیتھل ایف سی کے، فورزا اکیڈمی، پاور پف بوائز ایف سی اور کراچی آل اسٹارز ایف سی، گروپ ڈی: کراچی یونائیٹڈ ایف سی، کراچی سٹی ایف سی، اگنائٹ ایف سی اور ڈرائیو ان ایف سی،

گروپ ای:  فورزا ایف سی، پی نیک ایف سی، بسم اللہ اسپورٹس ایف سی اور دیا فٹسال اکیڈمی جبکہ

گروپ ایف: ڈی ایل ڈی ایف سی، بلوچ محمد ایف سی، فالکن یونائیٹڈ اور ینگ عزیز آباد ایف سی شامل ہیں۔

خواتین کی کیٹیگری میں سات ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں کراچی یونائیٹڈ ایف سی، ہزارہ گرلز ایف سی،

دیا ویمنز ایف سی، کراچی آل اسٹارز، کراچی سٹی ایف سی، بلوچ محمڈن ایف سی اور ریاض کامل فٹبال اکیڈمی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!