پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ ؛ ملک بھر سے 250سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

 

پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ شروع ہوگیا ، ملک بھر سے 250سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت،

ماسٹر کیٹگری میں محمد شہزاد اور جنوبی کیٹگری میں طاہر مصطفیٰ ٹاپ ٹیبل پر موجود ہیں

تفصیل کے مطابق 17لاکھ روپے مالیت کا شطرنج میلہ شروع ہوگیا پنجاب کی شطرنج ایسوسی ایشن ، ملتان ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن ،

سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کی شطرنج فیڈریشن کے اشتراک سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں پہلے دون تین روانڈ کھیلے گئے ترجمان کے مطابق ماسٹرکیٹگری میں سخت مقابلے میں دیکھنے میں فیڈےماسٹرز کو زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا

سینئر کھلاڑی تنویر گیلانی اس وقت آدھا پوانٹ کھو بیٹھے جب اختر حسین نے کوائن اور رخ کے کمبی نیشن سے ان کے بادشاہ کو ریپٹ پیٹرن پر مجبور کردیا ،

تیسرے راونڈ کے اختتام پر محمد شہزاد تین پوائٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں جبکہ صابر خان دوسرے ،کراچی سے تعلق رکھنے والے فیڈے ماسٹر محمد وقار تیسرے ، کوئٹہ کے محمد ایوب چوتھے اور ملتان کے سبط علی 5ویں نمبر پر موجود ہیں

جبکہ جنوبی پنجاب کیٹگری میں طاہر مصطفیٰ اپنے تین میچ جیت کر تین پوانٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ واجد محمود، عبداللہ واہلہ ،ظہوراحمد،عمرحفیظ ، ارسلان اختراور محمد ثقلین بھی

اپنی تین پوانٹس کے ساتھ ایگریگیٹ نمبرز کے ساتھ بالترتیب دوسرے ، تیسرے چوتھے 5ویں ، چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ دیگر 28کھلاڑی دو پوانٹس کے ساتھ مقابلے میں موجود ہیں

اس سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب چیس ایسوسی کے عہدیدار اور ٹورنامنٹ آرگنائزر راجہ گوہر نے کہ جنوبی پنجاب شطرنج میلے کا مقصد شطرنج کی مہارت کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے

اور جنوبی پنجاب کے پہلے سے محروم علاقے میں ہر عمر اور مہارت کی سطح کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے پہلی بار ہم نے ماسٹرز،

جنوبی پنجاب شائٹرز، خواتین اور انڈر 14 سمیت متعدد کیٹیگریز متعارف کرایا کھلاڑیوں کے جوق دوجوق شرکت نے ہمارے ٹارگٹ کو آسان کردیا اورہم نے یا ٹینلٹ سامنے لانے میں کامیاب ہوئے مستقبل قریب میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا

آج دوسرے روز کھیل کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا کلاک آن کردئے جائیں گے جبکہ اختتامی تقریب شام 5 بجے منعقد ہوگی

جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد عاشق ربانی ہوںگے جبکہ مہمان اعزاز سیکرٹری انرجی پنجاب ڈاکٹر نعیم روف ہوں گے ، تقریب می پاکستان سپورٹس بورڈ ، پنجاب سپورٹس بورڈ کے افسر بھی شرکت کریںگے ۔

تعارف: News Editor