وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ٹیبل ٹینس کے مینز ٹیم ایونٹ پشاور جبکہ خواتین کے مقابلوں میں مردان ٹیم فاتح رہی

وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ٹیبل ٹینس کے (مینز)ٹیم ایونٹ پشاور جبکہ خواتین کے مقابلوں میں مردان ٹیم فاتح رہی

پشاور:(سپورٹس رپورٹر) پشاور میں جاری وزیراعظم یوٹھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ ٹیبل ٹینس (مینز)کے ٹیم ایونٹ مقابلے پشاور نے جیت لیئے، جبکہ خواتین ٹیم ایونٹ کا فائنل میچ مردان ریجن نے اپنے نام کرلی ۔

اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام قیوم سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے وزیراعظم یوٹھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز فائنل کو پہنچ گئے،

ٹیم ایونٹ میں مردوں کے فائنل میں پشاور ریجن کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دکھاکر مردان کو 3-1سے شکست دیدی ،پشاور ریجن کے پانچ کھلاڑیوں عثمان احمد،عبیداللہ اور ہارون نے مردان کے مدمقابل کھلاڑیوں مدثر ،جواد اور حمزہ کو ہراکر یہ اعزازاپنے نام کرلی،

اسی طرح ٹیم ایونٹ کے فائنل میچ میں مردان کی خواتین کھلاڑی چمپئن ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگئیں،ان مقابلوں میں مردان کی کھلاڑیوں نے حبہ اقبال،حوریہ اور حیانور نے پشاور ریجن کی علشبہ ،زینب اور سفیر کو شکست دی۔

اسی طرح مینز اور وویمنزکے سنگل میں لیگ سسٹم پر بھی مقابلے منعقد ہوئے اور ان مقابلوں میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل خیبر پختونخواکے مرد وخواتین کی دو،دو ٹیموں کا انتخاب عمل میں لایا گیا،

مردوں کے ایک ٹیم میں مردان کے مدثراور حمزہ،پشاور کے آریب ،سوات سے شایان اور پشاور سے ہارون جبکہ دوسرے ٹیم کیلئے پشاور کے عبید،اویس ،عثمان،مردان کے جواد اورسوات کے کاشف قابل ذکر ہیں۔

اسی طرح خواتین کی ٹیم میں پشاورکی سفیرہ،آئینہ ،مردان سے حیاءنور،حوریہ اور پشاور سے علشبہ شامل ہیں جبکہ دوسری ٹیم کیلئے مردان کی حبہ اقبال سمیت دیگر کا انتخاب عمل میں لایاگیا۔

error: Content is protected !!