پہلا بن ہاشم کلب کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل ٹائیگر کے نام رہا۔ فائنل میچ میں پنجاب کرکٹ کلب کو 32 رنر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مہمان خصوصی ہاشم خان نے انعامات تقسیم کئے ونر ٹیم کو دو لاکھ روپے جبکہ رنراپ کو ایک لاکھ روپے کیش اور ٹرافی انعام میں دی گئی۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے پاک اسٹار کرکٹ گراؤنڈ ملیر پر پہلے بن ہاشم کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل انتہائی دلچسب رہا فائنل معرکہ میں فیصل ٹائیگر اور پنجاب کرکٹ کلب کی ٹیمیں مدمقابل تھیں
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 222 رنز اسکور کئے ارسلان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی انگز کھیلی جس پر شائقین نے خوب داد دی
ایونٹ کے چیف گیسٹ ہاشم خان تھے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضلع ملیر کےکرکٹرز نے پاکستان کو بے پناہ ٹیلنٹ فراہم کیا ہے
مستقبل میں بھی یہاں سے باصلاحیت کھلاڑی نکل کر سامنے آسکیں گےٹورنامنٹ آرگنائزر راجہ آفتاب اور ندیم شاد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ابھارنے میں سود مند ثابت ہونگے
اس موقع پر کھلاڑی پرجوش دکھائی دیئے انھوں نے ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد و خوش آئیند قرار دیا ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب بھی شاندار انداز میں ہوئی
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہاشم خان نے انعامات تقسیم کئے ونر ٹیم کو دو لاکھ روپے جبکہ رنراپ کو ایک لاکھ روپے کیش اور ٹرافی انعام میں دی گئی۔