نامور کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ سے سجاپہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ اختتام پزیر ہو گیا
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ کراچی کے کھلاڑیوں کے نام،
ساوتھ کیٹگری کا ٹائٹل ڈیرہ غازی خان کے مجاہد حسین نے اپنے نام کرلیا
تفصیل کے مطابق پنجاب کی شطرنج ایسوسی ایشن ، ملتان ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن ،سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کی شطرنج فیڈریشن کے اشتراک سے پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ اختتام پذیر ہوگیا17لاکھ روپے مالیت کے ایونٹ میں ملک بھر سے 250سے زائدکھلاڑیوں نے شرکت کی ،
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی کامران خان تھے نتائج کے مطابق ماسٹرکیٹگری کاٹائٹل کراچی کے نیشنل ماسٹر صابر حسین نے حاصل کی
انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ساڑھے چھ پوائنٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا، مہروں کی پوزیشن ،پان کی پیش قدمی اور نائٹ کے کمبی نیشن نے ان کی جیت کا سفرا ٓسان بنایا اور 50ہزار کے انعام کے حقدار ٹھہرے ،
کراچی ہی کے فیڈے ماسٹر محمد وقار نے چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی25ہزار روپے کے حقدار تھہرے ،کوئٹہ کے یونس ملگانی تیسرے نمبر پر رہے انہوں نے 15ہزار روپے حاصل کئے محمد یونس چوتھے ،
اسد اللہ خان رامپوری 5ویں ، عزیز فاروقی چھٹے ، ڈاکٹر ایوب ساتویں،واجد حسین آٹھ ویں اور سبط علی نویں جبکہ انٹرنیشنل ماسٹر تنویرگیلانی دسویں نمبر پر رہے ، جنوبی پنجاب کیٹگری میں ڈیرہ غازی خان کے مجاہد حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی
اور25ہزارروپے انعام پایا، محمد ثقلین دوسرے اور عمر حفیظ تیسرے نمبر پر رہے ،زوہیب علیم اور غلام مصطفیٰ نے چوتھی اور 5ویں پوزیشن حاصل کی،ارسلان اختر ، مبشرسعید نے چھٹی ،
ساتویں،سبحان صغیر نے نویں اور فداحسین نے دسویں پوزیشن حاصل کی خواتین کے کیٹگری میں بہاولپور کی فریحہ صدیقی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ان کو 15ہزارروپے انعام دیاگیا
جبکہ دوسرے نمبر پر کراچی کی ذونیبہ واصف رہیں انہیں 10ہزا ر روپے انعام دیاگیا انڈر 14 کیٹگری میں ملتان کے حمزہ مسعود پہلے نمبر رہے ان کو 51ہزا ر روپے کیش پرائز دیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر کوئٹہ کے ریحان خان رہے ان کو 10 ہزارروپے انعام دیاگیا
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ گوہر نے سپانس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا قدیم ترین کھیل
جبکہ دنیا کے قدیم ترین شہر میں آیا تو دنیا کے مہمان نواز ترین شہر نے اپنے مہمانوں کا خوش آمدید کہا اور ان خوشی پہنچائی بطور سیکرٹری جو پیار محبت اور احترام ہمیں ملتان میں ملا وہ ناقابل فراموش ہے یقین دلاتے ہیں
جنوبی دیگر شہروں میں بھی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرائے جائیں گے تاکے نیا ٹیلنٹ نکل کرسامنے آئے صدر ڈاکٹرنعیم روف نے کہا کہ شطرنج میں کسمپرسی کا دور گزر گیا۔ اب شطرنج کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے۔
اس دور میں آپ روپے پیسے کی کمی کو خاطر میں مت لائیں۔ قدم بڑھائیں۔ تا کہ حکومت پنجاب شطرنج کو پہلی کیٹگری کے کھیل کا درجہ دے اور اس کا فائدہ شطرنج سے جڑی تمام ایسوسی ایشنوں،
کلبوں اور کھلاڑیوں کو پہنچے پاکستان کی تاریخ میں بڑے پرائز پول کے چند ہی ٹورنامنٹس ہوئے ہیں جن میں سے یہ ایک ہے یعنی چھے لاکھ روپے جیتنے والے کھلاڑی حاصل کریں گے،
مگر جس نظر سے چیس ایسوسی ایشن پنجاب دیکھ رہی ہے، یہ ایک چھوٹی سی پرائز منی ہے ایک بہت ٹیلنٹڈ ریجن کے لیے۔ اس پرائز منی کو انعام نہیں نذرانہ سمجھا جائےاگر آپ ٹورنامنٹس چاہتے ہیں،
مزید بڑے اور بہترین ٹورنامنٹس چاہتے ہیں، تو انتظار مت کریں۔ ہم سےفیزیبلٹی ڈسکس کریں، اور تمام تر معاونت حاصل کریں، جس میں سہولیات، انعامات اور سپانسر شپ شامل ہو گی۔
چیس ایسوسی ایشن پنجاب کا مقصد کام ہے، شطرنج کی ترویج ہے اور اس کھیل کو پنجاب کے گوشے گوشے اور گھر گھر تک پہنچانا ہے۔اس سے پچھلا ٹورنامنٹ لاہور میں ہوا،
اسے قائد اعظم تھرمل نے سپانسر کیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ قائد اعظم سولر نے سپانسر کیا۔ یہ ساپنسرز شطرنج کے کھیل کی ترویج میں جس بہترین طریقے سے شامل ہیں، وہ قابل ستائش اور تعریف ہے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہ یہ ایک شاندار ایونٹ ہے
جس کی میزبانی جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان نے جنوبی پنجاب کے کسی بھی شہر میں اگرکوی شطرنج کا ایونٹ کرانا چاہتا ہے کہ ہم ساتھ کھڑے ہیں
اور تمام سہولیات فراہم کریں گے ، ایڈیشنل آئی جی کامران خان نے کہ ایسے ایونٹ بیرون ممالک سنے تھے پاکستان میں اور پھر ملتان میں ایونٹ دیکھ کر یہ یقین ہوا
کہ آج بھی پاکستان کی ترقی کےلئے کام کرنے والوں کی کمی نہیں مائنڈ گیم کےلئے کوئی کام کررہا ہوگا یہ کبھی نہیں سوچا تھا پولیس کی خدمات چیس کےلئے حاضررہیں گی بعدازں مہمانوں کا شیلڈاور پھولوں سے نواز گیا ۔