خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل منگل اور بدھ
جبکہ فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
تمام میچز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کے پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی کے اعلان کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل بروز منگل 23 اپریل کو زون چھ بلوز اور زون چار وائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس مہمان خصوصی ہونگے جبکہ دوسرا سیمی فائنل بروز بدھ 24 اپر یل کو زون چھ گرین اور زون چھ وائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس موقع پر اعظم خان کوآرڈینیٹر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی مہمان خصوصی ہونگے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بروز جمعہ 26 اپریل کو کھیلا جائے گا تمام میچز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے ۔