بھارتی کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی متنازع آؤٹ دیے جانے پر امپائرز پر برہم

بی سی سی آئی نے کولکاتا نائٹ رائڈرز کے خلاف میچ میں آؤٹ دینے کے بعد میدان پر امپائروں سے توتو میں میں کرنے والے آر سی بی کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔

 رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کولکاتا نائٹ رائڈرز کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے پر فیلڈ امپائرز کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ میچ کے دوران فل ٹاس گیند پر کوہلی کو تھرڈ امپائر نے آؤٹ قرار دیا۔

وراٹ نو بال کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد وراٹ نے میدان کے بیچ میں امپائر سے بحث شروع کر دی۔

وراٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ

آئی پی ایل نے میڈیا ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لکھا کہ رائل چیلنجرز بنگلورو کے بلے باز وراٹ کوہلی پر ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ایڈن گارڈنز میں کولکاتا نائٹ رائڈرز کے خلاف 36ویں میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کوہلی اور امپائر کے درمیان جھگڑا کیسے ہوا؟

کے کے آر نے آر سی بی کو 223 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ وراٹ کوہلی 7 گیندوں پر 18 رنز بنا کر بیٹنگ کر رہے تھے۔ کے کے آر کے تیز گیند باز ہرشیت رانا آر سی بی کی اننگز کے تیسرے اوور میں لے کر آئے۔

اس اوور کی پہلی گیند پر رانا نے کوہلی کو فل ٹاس پھینکا۔ کوہلی اس گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی نے نو بال دینے کا مطالبہ کیا۔

لیکن امپائرز نے ان کی اپیل میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ اس بات پر وراٹ کوہلی برہم ہو گئے اور بحث بازی میں اتر آئے۔

error: Content is protected !!