پشاور میں ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے انتہائی جوش وجزبے سے منایاگیا

پشاور میں ورلڈٹیبل ٹینس ڈے انتہائی جوش وجزبے سے منایاگیا،

فیڈریشن،ایسوسی ایشن کی شخصیات اور کھلاڑی شریک رہے

پشاور: غنی الرحمن 

 دنیابھر کی طرح پاکستان اور خصوصاًپشاور میں ٹیبل ٹینس کا عالمی دن انتہائی جوش وجزبے سے منایاگیا،اس حوالے سے قیوم سٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا،جس میں کیک کاٹنے کا بھی خصوصی اہتمام ہوا۔

تقریب میں خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر احمد نوازعلیزئی ،نائب صدرسیکرٹری کفایت اللہ ،شہزاداسلام یوسفزئی ،سینئر سپورٹس جرنلسٹ غنی الرحمن ،کوچزسائزرہ ناز،آمنہ محمودسمیت دیگر شخصیات وکھلاڑی بھی شریک تھے ۔

جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس کھیل کی ترقی اور پہچان میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے صوبے میں ٹیبل ٹینس کی ترقی کیلئے بہت کام کیا ،

نچلی سطح پر باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے اور ساتھ ہی کھلاڑیوں ، شائقین اور کمیونٹی کو متحرک کرنے میں کلیدی رول اداکیاہے۔تقریب میں کیک کاٹنا کھیل کے لیے اتحاد اور مشترکہ جذبے کی علامت ہے،

جبکہ اہم شخصیات کی جانب سے کی گئی تقاریر نے سماجی ہم آہنگی اور کھلاڑیوں کی مہارت کے لیے ایک گاڑی کے طور پر ٹیبل ٹینس کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی نائب صدر کرن مشرف نے کہاکہ ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے ایک اہم موقع ہے جو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، جو بھرپور تاریخ، ثقافتی اہمیت،

اور کھیل کی پائیدار ی اور انکے لئے اٹھائی جانے والی کوششوں کو کو اجاگر کرتا ہے۔ اس دن شائقین، کھلاڑی، ایسوسی ایشنز اور فیڈریشنز ٹیبل ٹینس کی ابتداء اور ارتقاء کی یاد منانے کے لیے متحد ہوتے ہیں اور اس کی اتھلیٹزم، کھیلوں کی مہارت اور شمولیت کی خوبیوں کو فروغ دیتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر احمد نوازعلیزئی نے کہاکہ صوبائی ایسوسی ایشن ٹیبل ٹینس کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے کوششیں کررہی ہے ،

یہ ایک ریاکرڈ ہے کہ سب سے زیادہ نیشنل چمپئن شپ پشاور میں ہی منعقد کئے گئے ہیںاور ہماری کوشش ہے کہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھ سکے ۔

انہوںنے بتایاکہ ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے منانے کا اصل مقصداس کھیل کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کے اقدام کے طور پر کیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کفایت اللہ نے کہاکہ اس تقریبات میں پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اورصوبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، کلبوں، اسکولوں کے کھلاڑیوں کی نچلی سطح کے اقدامات کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جو ٹیبل ٹینس کی عالمگیر گونج کو ظاہر کرتی ہے

تعارف: News Editor