پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کے آر ایل اور واپڈا کا میچ ٹائی ہوگیا

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کے آر ایل اور واپڈا کا میچ ٹائی ہوگیا

واپڈا کے بسم اللہ خان نے 86 اور کے آر ایل کے شرون سراج نے 71 رنز بنائے

راولپنڈی 24 اپریل، 2024:ء

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز کے آر ایل اور واپڈا کا میچ ٹائی ہوگیا۔ ایبٹ آباد میں اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی کے درمیان میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔
آج کے ڈے نائٹ میچ میں ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

شعیب اختر اسٹیڈیم میں واپڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔
بسم اللہ خان نے دس چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 86 رنز اسکور کیے۔ کاشف علی نے 42 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کے آر ایل نے جواب میں مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر258 رنز بنائے۔
شرون سراج نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔ وقاراحمد نے پانچ چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
واپڈا کی طرف سے عاکف جاوید اور علی رضا بالترتیب 51 اور56 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

مختصر اسکور:
واپڈا 258 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) بسم اللہ خان 86؛ کاشف علی 42 / 2 وکٹ۔
کے آر ایل 258 رنز8 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) شرون سراج 71، وقار احمد 52؛ عاکف جاوید 51/ 3وکٹ، علی رضا 56 / 3 وکٹ۔

جمعہ کا شیڈول:

واپڈا بمقابلہ غنی گلاس۔ شعیب اختر اسٹیڈیم۔
کے آر ایل بمقابلہ پی ٹی وی ۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم۔
اسٹیٹ بینک بمقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔

 

error: Content is protected !!