پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مرحلے میں پہلے روز 18 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔

کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں جاری پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے

آخری مرحلے میں پہلے روز 18 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔

گروپ اے کے پہلے میچ میں عبدل ایف سی نے ایم ای ایس ایف سی کو 6-2 سے شکست دی۔ دوسرے مقابلے میں بلوچ یوتھ ایف سی نے غریب شاہ یونین ایف سی کو 3-2 سے ہرایا ۔

تیسرا میچ عبدل ایف سی اور غریب شاہ یونین ایف سی کے درمیان کھیلا گیا جس میں عبدل ایف سی نے ایک بار پھر 5-3 سے فتح اپنے نام کی۔ چوتھے مقابلے میں ایم ای ایس ایف سی نے بلوچ یوتھ کو 6-2 سے شکست دی۔

گروپ اے کے پانچویں میچ میں ایم ای ایس ایف سی نے غریب شاہ یونین ایف سی کو 4-0 سے شکست دی۔ گروپ اے کے آخری میچ میں عبدل ایف سی نے بلوچ یوتھ کو 7-2 سے شکست دی۔

گروپ اے سے عبدل ایف سی اور ایم ای ایس ایف سی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں ایٹن ایف سی نے الادین ایف سی کو 6-0 سے زیر کیا۔

دوسرا میچ جی ایس اے نے حریف ٹیمپو ایف سی کے خلاف 4-1 سے جیتا۔ تیسرے میچ میں ٹیمپو ایف سی نے الدین ایف سی کو 8-3 سے شکست دی۔ جی ایس اے اور ایٹن کے درمیان چوتھا میچ 2-2 کے برابری پر ختم ہوا۔

جی ایس اے اور الادین ایف سی کے درمیان پانچواں گیم 4-4 سے برابر رہا۔ گروپ بی کے آخری گیم میں ایٹن نے ٹیمپو کو 4-0 سے شکست دی۔ گروپ بی سے ایٹن ایف سی اور جی ایس اے نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گروپ سی کے پہلے میچ میں لیتھل ایف سی نے کراچی آل اسٹارز کو 4-0 سے شکست دی۔ دوسرے مقابلے میں فورزا اکیڈمی نے پاور پف بوائز کو 4-0 سے شکست دی۔ تیسرا میچ پاور پف بوائز اور کراچی آل اسٹارز کے درمیان کھیلا گیا

جس میں کراچی آل اسٹارز ایک بار پھر 2-1 سے کامیاب رہا ۔ چوتھے میچ میں، فورزا اکیڈمی نے لیتھل ایف سی کے کو 3-1 سے شکست دے کر دن کی اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔

گروپ سی کے پانچویں میچ میں فورزا اکیڈمی نے کراچی آل اسٹارز کو 4-1 سے شکست دی۔ آخری گیم میں لیتھل ایف سی کے نے پاور پف بوائز کو 3-2 سے ہرایا۔ گروپ سی سے، فورزا اکیڈمی ایف سی اور لیتھل ایف سی کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

تعارف: News Editor