ملائیشین قونصلیٹ کراچی میں فرسٹ ورلڈبیس بال سافٹ بال ڈے کی تقریبات کا أغاز
تقریب سے قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا احمد، فیڈریشن کے صدر آصف عظیم کاخطاب
کراچی۔ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کیجانب سے فرسٹ ورلڈ بیس بال سافٹ بال ڈے کے سلسلے میں 15 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا افتتاحی تقریب کراچی میں ملائشیاء کے قونصلخانے میں منعقد ہوئی
جس میں ملائیشین قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا احمد(Herman Hardynata Ahmed) وائس قونصل نور آذواسولیلی (Nor Azua Sulaili)، سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم، چیئرپرسن یاسمین حیدر،
نائب صدورتہمینہ آصف، ڈاکٹر حنا جمشید، کوآرڈینیٹر عاشی ذیشان، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملائشین قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا احمدکاکہنا تھا کہ اسپورٹسمین ایک دوسرے کا احترام،دوستی اور یکجہتی کے ذریعے دنیا کو امید اور اعتماد کا پیغام دیتے ہیں
صرف میڈل جیتنا ہی کھیل نہیں ہے بلکہ کھیلوں کے ذریعے معاشرے خصوصا سوسائٹی اور کمیونٹی کو یکجاہ رکھنا اصل بات ہے پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک میں قائم دوستی کو مزید مضبوط اور عوام کومزید قریب لایا جاسکتا ہے
دونوں ملکوں کے مابین سافٹ بال کی دوطرفہ سیریز کے انعقاد میں اپنا کردار اداکروں گا قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا احمد کامزیدکہنا تھا کہ پاکستان دنیائے کھیل میں اپنا مقام رکھتاہے سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کیجانب سے فرسٹ ورلڈبیس بال سافٹ بال ڈے پرتقریبات کا انعقاد خوش آئندہے
آج اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں سافٹ بال فیڈریشن کے صدر آصف عظیم نے کہا کہ بیس بال اور سافٹ بال کی انٹرنیشنل فیڈریشنزکے انظمام کے دس سال مکمل ہونے پر ڈبلیو بی ایس سی کیجانب سے 10 مئی کو ورلڈ بیس بال سافٹ بال ڈے منایا جارہا ہے
سافٹ بال پاکستان کی تمام ایسوسی ایشنز اس حوالے سے ایونٹس کاانعقاد کریں گی ملائیشین قونصلیٹ کراچی نے ایسی تقریبات کے انعقاداور سافٹ بال کی ترقی کیلئے ہمیشہ اپنا مکمل تعاون ہمیں فراہم کیا ہے
فیڈریشن کی چیئرپرسن یاسمین حیدر کاکہنا تھا کہ سافٹ بال کاکھیل پاکستان کے نوجوان طبقے خصوصا خواتین میں تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کررہا ہے کھیل کے میدان سے خواتین کو مواقع فراہم کررہے ہیں
ذیشان مرچنٹ نے کہا کہ گراس روٹس پر نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سافٹ بال میں انڈر 12، انڈر 14 اور جونیئر لیول کے گروپس کومتعارف کرارہے ہیں بعد ازاں ملائیشین قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا احمدنے آصف عظیم کے ہمراہ سافٹ بال ڈے کے لوگوپرمبنی خصوصی طور پرتیار کیاگیاکیک کاٹا
اس موقع پر آصف عظیم، یاسمین حیدر اور ڈاکٹر حنا جمشید نے قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا احمدکو فیڈریشن کیجانب سے سونیئر پیش کیا