پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی 20 میں9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور ؛ 27 اپریل 2024
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی۔20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنزسے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم آخری اوور میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ٹم سائفرٹ کی 52 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں گئیں، جوش کلارکسن نے 26 گیندوں پر 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان مائیکل بریسویل 23 رنز بناسکے، مارک چیپمن 12 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، ٹام بلنڈل کو 4 رنز پر شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسامہ نے دو، شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔
کپتان بابر اعظم نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، فخر زمان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اوپنر صائم ایوب ایک رن بنا کر رورکی کا نشانہ بنے، عثمان خان 31 رنز بنا کر ایش سودھی کو وکٹ دے بیٹھے۔
افتخار احمد کو 6 رنز پر نیشم نے آؤٹ کیا، شاداب خان 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم رورکی، جمی نیشم، ایش سودھی اور بین سیئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی 20 میں9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی مرتبہ 8 باؤلرز کا استعمال کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے لیے اپنے 8 گیند بازوں سے گیند کروائی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور عباس آفریدی نے پیس اٹیک سنبھالا جبکہ اسپن ڈپارٹمنٹ میں اسامہ میر، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم نے بلے بازوں کو مشکل میں ڈالا۔
کپتان بابر اعظم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپننگ بلے باز صائم ایوب سے بھی باؤلنگ کروائی۔ صائم ایوب نے 2 اوورز میں 10 کی اکانومی کے ساتھ باؤلنگ کراتے ہوئے 20 رنز دیے۔
پاکستانی سکواڈ : بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد عامر۔
نیوزی لینڈ سکواڈ : ٹام بلنڈل، ٹم رابنسن، ڈین فوکس کرافٹ، مارک چیپمین، جیمز نیشم، مائیکل بریسول (کپتان)، جوش کلارکسن، اش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیرز، زیکرے، ولیم او رورکی۔