بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے۔
کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف میچ نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، قومی ٹیم کے کپتان نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔
انہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔بابر اعظم نے آج اپنی 107ویں اننگز میں پانچواں چوکا لگا کر پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔