پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ ‘ فیز 5 کے تیسرے روز 12 میچوں کا فیصلہ

کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں جاری پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ فیز فائیو کے تیسرے روز ویمن فٹسال کے گروپ اے اور بی سے 12 میچوں کا فیصلہ ہوا۔

گروپ اے کے پہلے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے ہزارہ گرلز ایف سی کو 6-0 سے شکست دی۔ دوسرے مقابلے میں دیا ویمنز ایف سی نے کراچی آل اسٹارز کو 4-0 سے شکست دی۔

تیسرا میچ ہزارہ گرلز ایف سی اور کراچی آل سٹارز کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہزارہ گرلز ایف سی ایک بار پھر 6-1 سے فاتح رہی۔ چوتھے مقابلے میں کراچی یونائیٹڈ نے دیا

ویمنز ایف سی کو 4-0 سے شکست دی۔ پانچویں گیم میں دیا ویمنز ایف سی نے ہزارہ گرلز کو 3-0 سے شکست دی۔ گروپ اے کے آخری میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے کراچی آل اسٹارز ایف سی کو 5-0 سے شکست دی۔

گروپ اے سے کراچی یونائیٹڈ اور دیا ویمنز ایف سی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں اوورسیز ایف سی نے بلوچ محمڈن کو 1-0 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں کراچی سٹی ایف سی نے ریاض کامل کو 11-0 سے شکست دی۔

تیسرے میچ میں ریاض کامل نے بلوچ محمڈن کو 2-0 سے شکست دی۔ چوتھے مقابلے میں کراچی سٹی نے اوورسیز ایف سی کو 6-0 سے شکست دی۔

پانچویں گیم میں ریاض کامل نے اوورسیز ایف سی کو 3-0 سے شکست دی۔ گروپ بی کے آخری میچ میں کراچی سٹی نے بلوچ محمڈن کو 11-0 سے شکست دی۔ گروپ بی سے کراچی سٹی اور ریاض کامل سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

تعارف: News Editor