صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کاکراٹے کومبیٹ دبئی کے ونر رضوان علی کیلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان
صوبائی وزیرکھیل پنجاب سے کراٹے کومبیٹ دبئی کے ونر رضوان علی کی ملاقات،
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود تھے
لاہور (نوازگوھر)29اپریل 2024ء۔
صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کراٹے کومبیٹ دبئی کے ونر رضوان علی سے ملاقات کے موقع پر 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے،
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے،
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے رضوان علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رضوان علی ہمارا فخر ہیں انہوں نے کراٹے کومبیٹ دبئی میں بھارت کے کھلاڑی پون گپتا کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے،
رضوان کی ورلڈ کلاس ٹریننگ کے لیے انٹرنیشنل کوچ کو پاکستان بلایا جائے گااور مستقبل کے مقابلوں کے لیے انہیں ہر ممکن تعاون اوربہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی،
صوبائی وزیرکھیل پنجاب نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی رضوان کی خدمات کا سراہتی ہیں،رضوان کیلئے اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی،
سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہے ہیں،پنجاب میں یونین کونسل سطح سے لیکر صوبائی سطح تک سپورٹس مقابلے کرائے جائیں گے۔
کراٹے کومبیٹ دبئی کے ونر رضوان علی نے اس موقع پر کہا ہے کہ صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی خوش آئند ہے،اگلی فائٹس کی تیاری کررہا ہوں۔