نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے اسلام آباد میں ہوگا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز

یکم مئی سے اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔

ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ اے میں پاکا, پاکستان آرمی، نمسو اور ایچ ای سی گروپ بی کےآر ایل، پاکستان نیوی، ایس اے فارمز اور ماشا یونائیٹڈ, گروپ سی اوٹو کرینز، واپڈا،

ڈبلیو ایس ٹی سی اور پاکستان پولیس، گروپ ڈی پی اے ایف، ایشیا گھی ملز، ایس اے گارڈنز اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ مرحلہ یکم سے 6 مئی تک ہوگا جس میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی۔

ہرگروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی، جو 7 اور 8 مئی کو شیڈول ہیں، سیمی فائنل مقابلے 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کو ہوگا۔

تعارف: News Editor