پریذیڈنٹ کپ ون ڈے : اسٹیٹ بینک کی واپڈا کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے : اسٹیٹ بینک کی واپڈا کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی

سلمان علی آغا کی میچ وننگ سنچری، محمد اخلاق نے بھی سنچری اسکور کی

راولپنڈی 30 اپریل، 2024:ء

سلمان علی آغا کی شاندار سنچری نے اسٹیٹ بینک کو پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلادی۔
گزشتہ رات کی بارش کی وجہ سے شعیب اختر اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ تاخیر سے شروع ہوا اور اسے 23 اوورز تک محدود کرنا پڑا۔
واپڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ محمد اخلاق نے 66 گیندوں پر101 رنز ناٹ آؤٹ کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 13چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ احمد شہزاد نے7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز اسکور کیے۔
اسٹیٹ بینک نے 22.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر13 چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے101 رنز اسکور کیے

اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انہوں نے رمیز عزیز کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 87 رنز کا اضافہ بھی کیا۔ رمیز نے 36 رنز اسکور کیے۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں غنی گلاس اور ہائر ایجوکیشن کا میچ منسوخ کردیا گیا۔ آج کے تیسرے میچ میں جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ ہے ایس این جی پی ایل کی ٹیم کے آر ایل کا سامنا کررہی ہے۔

مختصر اسکور:
واپڈا 201 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ (23 اوورز) محمد اخلاق 101 ناٹ آؤٹ، احمد شہزاد 59۔
اسٹیٹ بینک 204 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 22.5 اوورز ) سلمان علی آغا 101 ناٹ آؤٹ؛ عاکف جاوید 51 / 2 وکٹ
نتیجہ ۔ اسٹیٹ بینک نے 6 وکٹوں سے جیتا۔

جمعرات کا پروگرام:
ایس این جی پی ایل بمقابلہ واپڈا، شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی
ہائر ایجوکیشن بمقابلہ پی ٹی وی، ایبٹ آباد اسٹیڈیم ۔
اسٹیٹ بینک بمقابلہ کے آر ایل، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔

error: Content is protected !!