ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح ٹیم کی جیت کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا، ہیوسٹن میں کھیلے گئے فیسٹیول میچ نے 15 سال پہلے کی یاد تازہ کردی۔ اونر فرنچائز نائٹ رائڈرز یونائٹیڈ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی لیجنڈز کھلاڑیوں کی آمد خوش آئیند قدم ہے جس سے امریکہ میں کرکٹ کو پروان چڑھے گی۔ ڈاکٹر ماجد رضوی
ہیوسٹن (اسپورٹس رپورٹر) امریکن کرکٹ فرنچائز نائٹ رائڈرز یونائٹیڈ کے مالک ڈاکٹر ماجد رضوی اور میڈیکل کئیر سینٹر آف ٹیکساس کی دعوت پر پاکستان سے آنے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح ٹیم نے موسی کرکٹ اسٹیڈیم میں میلہ سجادیا نمائشی کرکٹ میچ زبردست انداز میں کھیل کر دلچسب بنادیا۔
ہیوسٹن کے شہری اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے آئے ہوئے تھے کسی نے سیلفی بنائی تو کوئی آٹوگراف لیتا دکھائی دیا اسٹیڈیم کے چاروں جانب کرکٹرز نے رونق بکھیر دی۔
نمائشی میچ میں پاکستانی کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا مقررہ 20 اوورز میں پاکستانی ٹیم 170 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، اوپنر کامران اکمل نے 41، فواد عالم نے 48 اور عبدالرزاق نے57 رنز کی انگز کھیلی اختتامی لمحات میں شاہد آفریدی نے برق رفتار 26 رنز اسکور کئے
ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم نے امریکہ کی مقبول فرنچائز کو 171 رنز کا ٹارگٹ دیا جواب میں نائٹ رائڈرز یونائٹیڈ کے بیٹرز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا نعمان انور اور جسکرن ملہوترہ کے اچھے آغاز کے بعد یک دم سے وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں
ایک جانب بیشنوئی کی پیش قدمی جاری رہی انھوں نے شاندار 82 رنز کی انگز کھیلی، نائٹ رائیڈر یونائیٹیڈ کی ٹیم ہدف کے تعقب میں ناکام رہی اور 160 رنز بناسکی فیسٹیول میچ پاکستانی کرکٹرز نے 10 رنز سے جیت لیا۔
فاتح ٹیم کے عبدالرزاق نے تین عمر گل نے 2 اور مصباح الحق نے 1 وکٹ حاصل کی میچ کے اختتام پر کپتان یونس خان نے کہا کہ 15 سال بعد ورلڈ کپ 2009 کا جشن بھرپور انداز میں منانےکا موقع مل رہا ہے۔
جس کی بہت خوشی ہے آرگنائزر ڈاکٹر ماجد رضوی جو امریکہ میں میجر کے نام سے مشہور ہیں اور یہاں کرکٹ کے فروغ میں پیش پیش ہیں
انھوں نے پاکستانی کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل لیجنڈز کھلاڑیوں کی آمد خوش آئیند قدم ہے جس سے امریکہ میں کرکٹ پروان چڑھے گی
اور نوجوان نسل کھیلوں کی طرف راغب ہونگے انھوں نے کہا کہ وہ کرکٹ سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔ مستقبل میں بھی اپنے اس مشن کو جاری رکھیں گے
اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا پاکستانی کرکٹرز نے یادگار ٹرافی کے ہمراہ اسٹیڈیم کے چاروں جانب چکر لگا کر شائقین کرکٹ سے خوب داد سمیٹی اور 15 سال قبل کی خوشیوں کو تازہ کیا۔