ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ; جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیمبا بووما کا حصہ نہیں ہونگے۔

پروٹیز بلے باز ایڈن مارکرم کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ڈیوڈ ملر، کوئنٹن ڈی کوک، ہینرک کلاسن تبریز شمسی، کیشو مہاراج اور مارکو جینسن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں بارٹمین، گیرالڈ کوئٹزے، جورن فورٹئن، ریزا ہینڈرکس، اینرک نورٹجے،کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن اور ٹرسٹن اسٹبز شامل ہیں۔

ورلڈکپ کے لیے جنوبی افریقہ نے نندرے برگر اور لونگی نگیدی کو ٹریوولنگ ریزروو کے طور پر شامل کیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقہ کی قیادت کرنے والے ٹیمبا بووما کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

تعارف: News Editor