پاکستان روپ اسکیپنگ کا دستہ محمد سلیم کی سربراہی میں کراچی سے نیپال روانہ

پاکستان روپ اسکیپنگ ٹیم نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپین شپ میں حصہ لے گی ۔

شارق صدیقی سیکرٹری جنرل

پاکستان روپ اسکیپنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شارخ صدیقی نےساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپین شپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کر کر دیا ٹیم کی قیادت سیدہ وریشہ، ماورہ کامران, محمد حسین جب کہ کوچ حفصہ سلیم ہوں گی۔

چار مئی سے نیپال کہ شہر کھٹمنڈو میں شروع ہو رہی ہے جس میں پاکستان روپ اسکیپنگ کا دستہ محمد سلیم کی سربراہی میں اج کراچی سے نیپال روانہ ہو گیا ۔

اس موقع پہ پاکستان روپ اسکیپنگ کے جنرل سیکرٹری شارق صدیقی ، کراچی روپ اسکیپنگ کے صدر راجہ نوید ستی اور سگریٹری محمد اختر، ایچ ایچ ایس سکولنگ سسٹم کے سپورٹس کوارڈینیٹر عبدالصمد خان نے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

تعارف: News Editor