پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز سے نیشنل سطح کی کھلاڑی سامنے آئیں گی ، وزیرکھیل پنجاب

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز سے نیشنل سطح کی کھلاڑی سامنے آئیں گی، پنجاب میں 500اتھلیٹ تیار کرنے جارہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم شریف ہزاروں خواتین کا حوصلہ ہیں،افتتاحی تقریب میں آپ کے آنے سے ہمارے خوبصورت ایونٹ کو چار چاند لگ گئے ہیں، فیصل ایوب کھوکھر

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرا،صوبائی اسمبلی کے ارکان، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی شرکت

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال، ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال،کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور ودیگر بھی موجود

لاہور(نوازگوھر)2مئی 2024ء۔

صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھرنے کہا ہے کہ پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز سے نیشنل سطح کی کھلاڑی سامنے آئیں گی، پنجاب میں 500اتھلیٹ تیار کرنے جارہے ہیں،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم شریف ہزاروں خواتین کا حوصلہ ہیں،افتتاحی تقریب میں آپ کے آنے سے ہمارے خوبصورت ایونٹ کو چار چاند لگ گئے ہیں،

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پنجاب سٹیڈیم میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز2024کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے،

صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دلوں کی چیف منسٹر ہیں آپ نے چیف مسٹر ہونے کا حق ادا کردیا ہے،

صوبہ بھر میں آپ کے ویژن کے مطابق سپورٹس کلچر کو ترتی دی جارہی ہے،صوبہ میں سپورٹس کلچر کو فروغ دے رہے ہیں،آج میدان آباد ہورہے ہیں اور ہسپتال ویران ہورہے ہیں، صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھرنے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو سوینئر پیش کیا۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء عظمیٰ بخاری، بلال یٰسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن،سینیٹرپرویز رشید، صوبائی اسمبلی کے ارکان، ثانیہ عاشق، حنا پرویز بٹ اور شہباز کھوکھر،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال، ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال،کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور ودیگر بھی موجود تھے

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز2024 کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، مشعل روشن کی گئی اور کلچرل پرفارمنس پیش کی گئی۔

تعارف: News Editor