گزشتہ روز آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے میزبان ممالک ویسٹ انڈیز اور امریکا نے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا، تاہم امریکی اسکواڈ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن کو میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا۔
سابق کیوی کرکٹر سال 2015 کے ورلڈکپ اسکواڈ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
امریکی اسکواڈ کی قیادت موننک پٹیل کے سپرد ہوگی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون جونز، آندریاس گوز، علی خان، ہرمیت سنگھ، ملند کمار، جیسی سنگھ، نسراگ پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجگے، سوربھ نیتھرالوکار، شیڈلے وین شالووک، شایان جہانگیر اور اسٹیون ٹیلر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پہلی بار امریکی ٹیم میگا ایونٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
میگا ایونٹ کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ میں رومین پاول ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے، فاسٹ بولر الزاری جوزف کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
جانسن چارلس، روسٹن چیز، شمرون ہیٹ مائر، جیسن ہولڈر ٹیم کا حصہ ہیں۔
شائے ہوپ، عقیل حسین، شامار جوزف، برینڈن کنگ، گوٹا کیش موتی، نکولس پوران، آندرے رسل بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ شرفین ردر فورڈ اور روماریو شیفرڈ بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔